پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے شہباز گل کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے شہباز گل کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف آج سڑکوں پر نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتقامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پاکستانی عوام چوروں کے ٹولے کو پہچان چکی ہے۔
صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث پاکستانی کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے۔
Comments are closed.