ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی نئی آڈیو منظر عام پر آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی نئی آڈیو منظر عام پر آ گئی۔

آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ڈوگر صاحب آپ کا کیا حال ہے، ٹھیک ہیں؟

غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ جی میڈم اللّٰہ کا شکر ہے۔

یاسمین راشد نے سوال کیا کہ کوئی اچھی خبر سنا دیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟

غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا ارادہ کیا ہے، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا۔

غلام محمود ڈوگر نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ، تو جج صاحبان اس پر سائن کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہاں اچھا۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے، وہ تو عدالت کے ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں۔

یاسمین راشد نےکہا کہ اچھا وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے ناں۔

سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اچھا ٹھیک۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میری خبر کے مطابق آرڈر نہیں ملے ابھی تک۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جی ابھی تک نہیں، وہ آجائیں گے رات کو، رات کو ڈاک سائن ہو کر آجاتی ہے۔

یاسمین راشد قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہماری رات آج خاموشی سے گزر جائے گی، میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔

غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ اللّٰہ خیر کرےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.