ہیگ اکیڈمی آف انٹرنیشنل لاء کے شرکاء کے ایک وفد نے سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کا دورہ کیا۔
اس دورے کا مقصد ہیگ اکیڈمی کے تحت بین الاقوامی قانون سے متعلق نصابی سرگرمیوں میں شامل غیر ملکی قانون دانوں اور محققین کو سفارتخانوں، مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
مختلف قومیتوں پر مشتمل وفد کو اس موقع پر پاکستان کی کثیر جہتی خارجہ پالیسی اور موجودہ سفارتی ماحول میں اس کی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہیں پاکستان کے سفارتکاروں کی تنظیم کاری، تربیت اور بیرون ملک سفارتخانوں میں ذمہ داریوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دی گئی۔
بعد ازاں سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی جانب سے پاکستان اور نیدرلینڈ کے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور قونصلر سروسز کو بہتر کرنے کے لیے کیے گے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وفد کے شرکاء نے سفارتخانے کے دورے کو سراہا، جس سے شرکاء کو پاکستان کے بارے میں مثبت معلومات حاصل ہوئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کا سفارت خانہ نیدرلینڈز میں تعلیمی اداروں کے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Comments are closed.