بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیپی ریٹائرمنٹ راجر فیڈرر، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کی ریٹائرمنٹ پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راجر فیڈرر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ عظیم شخصیت اور لیجنڈ ہیں، ہیپی ریٹائرمنٹ۔

بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ راجر فیڈرر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے بھی راجر فیڈرر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے 41 سالہ راجر فیڈرر نے نم آنکھوں کے ساتھ ٹینس کو الوداع کہہ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.