قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی، کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُنہیں خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ شنیرا اکرم نے شوہر، وسیم اکرم کی فیملی کے ہمراہ متعدد تصویریں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
شنیرا کا سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھنا ہے کہ آپ ہماری دنیا ہیں، ہم بہت سے مراحل سے گزر چکے ہیں اور مل کر اس دنیا کا مقابلہ کرتے رہیں گے، آپ ہمارا سب کچھ ہیں اور ہم آپ سے پہلے سے بھی بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔
انہوں نے وسیم اکرم کی تعریف میں کچھ الفاظ تحریر کیے جیسے ’شوہر‘، ’تین بچوں کا باپ‘، ’لاکھوں کا بھائی‘ اور ’قوم کا ہیرو‘۔
ساتھ ہی شنیرا نے لکھا’ آج آپ کا بہترین دن ہے جس کے آپ مستحق ہیں‘۔
41 سالہ شنیرا اکرم کا اپنی پوسٹ میں لکھنا ہے کہ اور اگر آج کوئی اِنہیں لندن میں دیکھے تو چِلّا کر ’ہیپی برتھ ڈے سلطان‘ ضرور کہیں۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم آج 57 سال کے ہو گئے ہیں۔
انہوں نے 2013ء میں شنیرا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ پہلی اہلیہ سے ان کے دو بچے ہیں۔
Comments are closed.