بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیومن رائٹس کمیشن کا سندھ میں نسلی و سیاسی تناؤ پر اظہارِ تشویش

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نسلی اور سیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن نے بلال کاکا کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس میں نامزد شاہ سوار پہلے ہی گرفتار اور7روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

ایک بیان میں ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ نسل پرستانہ بیانیہ مسترد کرنا انتظامیہ اور تمام ترقی پسند آوازوں کی ذمے داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.