امریکی شہر ہیوسٹن میں فورٹ بینڈ کاؤنٹی کی جانب سے سالانہ تیسرے افطار ڈنر کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔
خیال رہے کہ فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں مختلف مذاہب اور مختلف ممالک کے باشندوں کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے۔
افطار ڈنر میں اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی، ایلزیبتھ فلیچر ، کانسٹیبل نبیل شائق ، ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن مڈلٹن، ISGH کے صدر ایمن کبیر اور متعدد ریاستی اسمبلی کے اراکین سمیت اعلی سرکاری حکام نے بھرپور شرکت کی۔
افطار کا انعقاد پاکستانی امریکن بزنس اینڈ پروفیشنل ایسوسی ایشن (پی اے بی پی اے)، آئی ایس جی ایچ، ابوظہبی سسٹر ایسوسی ایشن اور مختلف کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
ہیوسٹن میں نئے تعینات ہونے والے پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری، کانگریس وومن شیلا جیکسن لی، کانگریس وومن لیزی فلیچر، کانسٹیبل نبیل شایک اور 100 سے زائد منتخب عہدیداروں سمیت سینکڑوں افراد نے ریکارڈ تعداد میں شرکت کی۔
جس میں بین المذاہب کمیونٹی کے 2 ہزار 3 سو سے زائد مہمانوں کے ساتھ فورٹ بینڈ کاؤنٹی اور ملحقہ شہروں سے سو سے زائد منتخب عہدیداران افطار کے اس بڑے اجتماع میں شامل ہوئے۔
اس بار پہلی دفعہ فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے افطار منتظمین نے 10 ہزار سے زائد افطار کھانے کے ذریعے پاکستان میں بھی افطار کی کئی تقریبات کی میزبانی کی اور فورٹ بینڈ افطار کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کی مدد سے پاکستان میں افطار کے لیے 20 ہزار ڈالرز کا عطیہ دے کر پاکستان میں بھی افطار کا انتظام کیا تھا۔
اس دوران اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن (ISGH) کے صدر اور متعدد اسلامی سکالرز نے ماہ رمضان کے دوران امن اور ہم آہنگی کا اپنا پیغام دیا۔
رکن کانگریس شیلا جیکسن لی، کانگریس وومن لیزی فلیچر، ڈسٹرکٹ کلرک بیورلے واکر، کانسٹیبل نبیل شیخ، ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن مڈلٹن، شیرف ایرک فیگن اور کئی ریاستی اسمبلی کے اراکین بشمول سینئر سرکاری عہدیداروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
کمیونٹی لیڈر، فورٹ بینڈ افطار کے کوآرڈینیٹر اور پی اے بی پی اے کے چیئرمین ہارون مغل کو بھی کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کے لیے کانگریس کے سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رکن کانگریس الیزبتھ فلیچر، کانسٹیبل نبیل شائق بیورلے واکر، لورا رچرڈ، رون رینالڈ، سلیمان لالانی، آئی ایس جی ایچ کے صدر ایمن خلیل، کمشنرز سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ فورٹ بینڈ افطار ڈنر نہ صرف کاونٹی سمیت پورے ہیوسٹن میں بین المذاہب ہمُ آہنگی کی شاندار مثال ہے بلکہ یہ مختلف برادریوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان باہمی امن و محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
افطار ڈنر میں ممتاز نوجوان عالم دین توقیر شاہ نے ماہ صیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
افطار کے منتظم ہارون مغل نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے سیاسی اور سرکاری اکابرین اور کمیونٹیز کے افراد سے اظہار تشکر کیا۔
Comments are closed.