کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر پھنسے غیر ملکی بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا آپریشن 21 اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی جائے گی۔
بحری جہاز ہینگ ٹونگ کا 8 ٹن وزنی وائر کا ٹگ بوٹ سے منسلک ہونا تقریباً ناممکن ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی حکمت عملی میں ڈائیورز کی مدد سمیت چھوٹی بارج کے استعمال پر غور کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.