جرمن شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ میں مسلح شخص کے داخل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کرکے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ کے ممنوعہ سیکیورٹی ایریا میں داخل ہوا تو عملے کو مجبوراً ایئر پورٹ بند کرنا پڑا۔
خبر رساں ادارے نے پولیس ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلح شخص نے دو بار ہوائی فائرنگ بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کی بیوی نے کچھ وقت قبل پولیس سے ممکنہ طور پر بچوں کے اغوا کے بارے میں رابطہ کیا تھا۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے مسلح شخص کی کار میں دو بچے بھی موجود ہیں، ایئرپورٹ پر یرغمالی صورتحال کے پیش نظر آپریشن شروع کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ایئرپورٹ حکام نے جہازوں کی روانگی اور آمد عارضی طور پر روک دی ہے۔
Comments are closed.