پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

ہیلی کاپٹر کے ہر استعمال کو قانونی قرار دینے کا بل کے پی اسمبلی میں منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزرا کی تنخواہوں، مراعات اور استحقاق سے متعلق بل منظور کر لیا گیا، بل میں 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔

کے پی کا سرکاری ہیلی کاپٹر کسی نے رکشے کی طرح استعمال کیا یا ٹیکسی سمجھ کر اس میں سفر کیا۔ پیسے جیب سے دیے یا سرکاری خزانے سے ایڈجسٹ کروائے۔ اب کوئی سوال نہیں ہوسکے گا۔

 کے پی اسمبلی نے 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ہر استعمال کو قانونی قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔

اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا احتجاج بے کار گیا، وزرا کی تنخواہوں، مراعات اور استحقاق کا بل بھی منظور ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.