ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے سوا تمام 13 مسافروں کی ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت، اُن کی اہلیہ اور عملے سمیت 14 افراد سوار تھے، جن میں سے 13 کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں چیف آف ڈیفنس شدید زخمی ہیں اور اُن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Comments are closed.