لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہداء کے خلاف مہم کی ایف آئی اے تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے 580 اکاؤنٹس کی چھان بین کی ہے جن میں سے 178 اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شہداء کے خلاف مہم میں شامل رہے ہیں۔
ایف آئی اے کی چھان بین کے مطابق شناخت شدہ اکاؤنٹس کی تعداد 168 اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد 238 ہے۔
123 اکاؤنٹس کی شناخت نادرا کے سپرد کردی گئی، 33 اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جا رہے تھے۔
گوجرانوالہ سے 5، فیصل آباد سے 4 اور لاہور سے 2 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
Comments are closed.