لاہور ہائی کورٹ نے ایک سماعت کے دوران روڈ سیفٹی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر 5 ہزار جرمانہ کریں، سب ٹھیک ہوجائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے لاہور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رولز بنائیں، عدالت اس پر حکم جاری کردے گی، پہلے10 روز ہیلمٹ کے استعمال کی تشہیر کریں اور آگاہی دیں پھر ہیلمٹ نہ پہننے والے پر 5 ہزار جرمانہ کریں، سب ٹھیک ہوجائیں گے۔
اس موقع پر عدالت نے مزید کہا کہ سی بی ڈی کا انڈر پاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا۔
دوران سماعت عدالت نے ایم اے او کالج کے پرنسپل کو سائیکل پر دفتر جانے پر خوب سراہا۔
لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.