بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیلز، اسٹرلنگ کی جارحانہ بیٹنگ، یونائیٹڈ 9 وکٹوں سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 16ویں اوور میں صرف ایک وکٹ گنوا کر ہی حاصل کرلیا۔ 

ایلکس ہیلز  نے ناقابلِ شکست 54 گیندوں پر 82 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ پال اسٹرلنگ نے صرف 25 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ 

علاوہ ازیں رحمان اللہ گرباز نے بھی 27 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ 

پشاور زلمی کی جانب سے کوئی بولر وکٹ نہ لے سکا، جبکہ یونائیٹڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پال اسٹرلنگ بھی رن آؤٹ ہوئے تھے۔ 

پشاور زلمی بیٹنگ:

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنزبنائے۔

زلمی کے شرفین ردرفورڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 70 رنز بنائے جبکہ بین کٹنگ 26 اور شعیب ملک 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی طرف سے حسن علی اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم اور کپتان شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ٹاس:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پلیئنگ الیونز: 

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان کپتان، ایلکس ہلز، پال اسٹرلنگ، رحمان اللّٰہ گرباز، مدثر خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لینگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

پشاورزلمی میں کپتان وہاب ریاض، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، عثمان قادر اور پیٹ براؤن ٹیم میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.