برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنیوالے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو بھی شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
شاہی خاندان کے اندرونی ذرائع کے مطابق، شاہی محل اور شہزادہ ہیری کے درمیان شاہ چارلس کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کافی طویل گفتگو ہوئی اور امید ہے کہ اس تاریخی موقع پر ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے ساتھ موجود ہوں گے۔
اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار اب بھی صرف شہزادہ ہیری کے ہاتھ میں ہے ویسے تو دنیا کے تمام خاندانوں میں ہی پیچیدگیاں ہوتی ہیں لیکن یقیناً یہ کوئی عام خاندان نہیں ہے اور شہزادہ ہیری کو اس تقریب کے حوالے سے کئی تحفظات بھی ہیں۔
تاہم بہت سے شاہی ماہرین کا شہزادہ ہیری کے شاہی خاندان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے یہ خیال ہے کہ وہ اپنے والد کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
Comments are closed.