جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ہیری اور میگھن دوبارہ بھی انکشافات کرسکتے ہیں، رپورٹس

شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر حالیہ انٹرویو کی طرح بات کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اگر شاہی خاندان کے ساتھ جوڑے کی بدنظمی جاری رہتی ہے تو ہیری اور میگھن چپ نہیں رہیں گے۔ جبکہ متنازع انٹرویو کے بعد سے اب تک شاہی خاندان میں سے کسی نے بھی میگھن سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

کچھ دن قبل شاہی جوڑے کی دوست امریکی صحافی گیل کنگ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ہیری اور میگھن کو خیریت دریافت کرنے کے لیے کال کی تھی۔ یہ بات سچ ہے کہ ہیری نے اپنے بھائی اور والد سے بات کی ہے۔

واضح رہے کہ اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہی خاندان کی نجی تفصیلات سامنے لانے پر میگھن اور ہیری پر تنقید کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.