بدھ 15؍ شعبان المعظم 1444ھ 8؍ مارچ 2023ء

ہیری اور میگھن خفیہ طور پر ہنی مون کیلئے کہاں گئے تھے؟

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے بعد خفیہ طور پر ہنی مون پر گئے تھے۔

ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لیے بحیرۂ روم گئے تھے۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب’اسپیئر‘ میں انکشاف کیا ہے کہ’ہمارا ہنی مون  ایک راز تھا، ہم لندن سے ایک ایسی گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی کھڑکیاں کارڈ بورڈ سے ڈھکی ہوئی تھیں اور پھر دس دن بحیرۂ روم میں رہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’میڈیا سے دور، سمندر اور دھوپ میں کچھ دن بہت شاندار رہے لیکن ہم بیمار بھی تھے کیونکہ شادی کی تیاریوں نے ہمیں تھکا دیا تھا‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم جون میں دادی کی سالگرہ کی سرکاری تقریب کے لیے ہنی مون سے بالکل صحیح وقت پر لندن واپس پہنچے‘۔

شہزادہ ہیری نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ ’دادی کی سالگرہ کی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے کی حیثیت سے پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے اور اس وقت وہاں موجود ہر شخص بہت خوش مزاج تھا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.