جرمنی کے نازی حکمران اڈولف ہٹلر کی کلائی کی گھڑی 11 لاکھ ڈالرز میں فروخت کر دی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نازیوں کے نشان (سواستیکا) والی گھڑی کو امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک نیلامی کے دوران ایک نامعلوم شخص نے 11 لاکھ ڈالرز میں خریدا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہٹلر کی گھڑی کی نیلامی کے لیے 20 لاکھ سے 40 لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا لیکن یہ گھڑی 11 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی، نیلامی میں دیگر اشیاء بھی تھیں جیسے ہٹلر کی بیوی کا لباس۔
میری لینڈ میں فروخت سے قبل یہودی رہنماؤں نے نیلامی کی مذمت کی تھی۔ بعد میں، 34 رہنماؤں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں فروخت کو ’قابل نفرت‘ کہا گیا۔
رپورٹس میں گھڑی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ گھڑی 1933ء میں اڈولف ہٹلر کو جرمنی کا چانسلر بننے کے بعد اُن کی سالگرہ کے تحفے میں دی گئی تھی۔
Comments are closed.