sharayu internet dating australia free how to take care of siberian husky in the philippines local matches dating site single males over 30 average height of a female

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہوم گراؤنڈ پر KPL کھیل کے بہت خوش ہوں، سلمان ارشاد

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم میر پور رائلز کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد کا کہنا ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کے پی ایل کھیلنے کا موقع ملا بہت خوش ہوں۔

سلمان ارشاد پہلے کشمیری کرکٹر ہیں جنہیں پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا موقع ملا ہے اور یہ موقع پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے انہیں فراہم کیا جبکہ سلمان ارشاد نے لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے منتخب ہونے کے بعد آسٹریلیا کا دورہ بھی کیاتھا اور وہاں انہیں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔

فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا کہ مظفر آباد میں لاہور قلندرز کے ٹرائلز میں 35 ہزار کرکٹرز میں سے میرا انتخاب ہوا اور پھر میں پہلا کشمیری کرکٹر ہوں جس نے پی ایس ایل کھیلی اور اب کے پی ایل کھیل رہا ہوں اب مزید کرکٹرز پی ایس ایل کھیلیں گے کیونکہ اب کشمیری نوجوانوں کو پلیٹ فارم ملا وہ اچھا پرفارم کرکے آ گے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے مجھے کرکٹ کا زیادہ پتہ نہیں تھا یہاں سہولیات نہیں تھیں یہاں سے اٹھ کر گیا اور پی ایس ایل کھیلی پھر آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلی میں نے بہت محنت کی اور اب پھل مل رہا ہے ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی سیکھا ہے۔

سلمان ارشاد نے کہا کہ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ پرفارم کیا امید ہے مجھے ضرور آگے موقع ملے گا میرے کشمیر کے ہوم گراؤنڈ پر کے پی ایل ہو رہی ہے لطف اندوز ہو رہا ہوں کے پی ایل کی وجہ سے آگے جانے کا موقع ملے گا کیونکہ پہلے یہاں سہولیات تھیں نہ مواقع اب کے پی ایل جو دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے اس میں پرفارم کیا ہے سب کی توجہ حاصل کی ہے اس لئے آگے مواقع ملنے کے لئے پرامید ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.