بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دھماکے میں دو بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر عدالت نے غفلت برتنے پر کمشنر کیچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت اور نائب تحصیلدار کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں دوران سماعت عدالت نے حکومت کو معطل کئے گئے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں جاں بحق بچوں کو شہید قرار دیا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ زخمی بچی کو سرکاری اخراجات پر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ہائی کورٹ نے لیویز کی جانب سے ہوشاب دھماکے کا مقدمہ خارج کرنے اور مقدمہ کرائم برانچ تھانے میں درج کرنے کا حکم سنایا۔
عدالتی احکامات کے بعد بچوں کے لواحقین نے سات روز سے میتوں کے ہمراہ جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، جاں بحق بچوں کو آج سپردِ خاک کیا جائے گا۔
Comments are closed.