اٹلی نے ایک ایسی دیو قامت کشتی کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو ہوا میں اڑے گی اور پانی پر اتر سکے گی۔
اس مسافر بردار کشتی کو’ایئر یاٹ ‘کا نام دیا گیا ہے۔
بنیادی طور پر یہ دو ایئرشپس کا مجموعہ ہوگی جنہیں درمیان میں ایک مرکزی ڈھانچے کے ساتھ جوڑا جائے گا۔
اس میں 4 بڑے پنکھے بھی نصب ہوں گے جو ایئر شپس میں لگی ہوئی بیٹریوں سے بجلی حاصل کریں گے جبکہ بیٹریوں کو ان ایئر شپس کی چھتوں پر نصب وسیع شمسی پینلوں سے چارج کیا جائے گا۔
اس ایئر یاٹ میں 22 مسافر آرام سے رہ سکیں گے جبکہ یہ 111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکے گی۔
Comments are closed.