ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے موسم بدلتے ہیں، موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے شہرِ قائد کا موسم 15 مارچ تک گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی میں عام دنوں میں چلنے والی سمندری ہوائیں موسم کو معتدل رکھتی ہیں، لیکن ان دنوں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی میدانی علاقوں کی ہوائیں موسم گرم اور خشک رکھیں گی۔
15 مارچ تک شہر میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
موسم خشک رہے گا اس لیے پسینہ بھی کم آئے گا، تاہم ماہرینِ صحت نے شہریوں کو حدت سے بچنے کے لیے سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
Comments are closed.