عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہنی مون پیریڈ کے بعد طالبان کے اثرات عوام کو نظر آنا شروع ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جبکہ اس دوران انہوں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات چیت کی۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات سے پورے پاکستان کو خطرہ ہے، ہنی مون پیریڈ کے بعد طالبان کے اثرات عوام کو نظر آنا شروع ہوں گے۔
پاکستان کی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں میڈیا کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران سیاسی لوگ نہیں، غلام حکومت ہے، موجودہ حکومت کا غربت نہیں بلکہ غریب کو ختم کرنے کا عزم ہے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں، حکومت نئے کالج نہیں بناسکتی تو اداروں کو بیچنے سے گریز کرے۔
اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
Comments are closed.