اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

ہنگری میں بیگم کو اٹھا کر مشکل راستوں پر دوڑنے کا مقابلہ

یورپی ملک ہنگری میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے دوران شوہر حضرات نے اپنی بیگمات کو اٹھا کر دوڑ لگائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقابلے میں 15 جوڑے شریک تھے جنہوں نے مشکلات سے بھرے راستے پر گرتے پڑتے دوڑ ختم کی۔

شوہروں کے راستے میں، کیچڑ، پانی اور دیگر رکاوٹیں آئیں جس کے باوجود بھی وہ دوڑتے رہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 260 میٹر کی اس ریس میں لتھوینیا کے چوڑے نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.