امریکا سے بحرین پہنچنے والے ایک امریکی طیارے میں ہنگامی صورتِ حال کے باعث طیارے کو قطر کے دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی کارگو ہوائی کمپنی کالیٹا ایئر کی پرواز کے 4699 نے امریکا کے سنسناٹی ناردرن کینٹکی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔
یہ کارگو پرواز لگ بھگ 13 گھنٹے کا مسلسل سفر طے کر کے گزشتہ رات بحرین پہنچی تھی۔
لینڈنگ سے قبل بوئنگ747 طیارے کوراڈار سے ہنگامی صورتِ حال کے سگنل موصول ہوئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ لگ بھگ آدھے گھنٹے تک بحرین انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چکر کاٹتا رہا بعد ازاں طیارے کا رخ قطر کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارے نے دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔
Comments are closed.