بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہنگامی صورتحال کے باوجود شہریوں کی مری جانے کی ضد

ہنگامی صورتحال کے باوجود شہریوں کی مری جانے کی ضد برقرار ہے، آگاہی اعلانات کے باوجود بڑی تعداد میں سیاح مری کے داخلی راستوں پر موجود ہیں۔

اسلام آباد سے مری جانے والے راستے پر شدید ٹریفک جام ہے، 17 میل کے علاقے پر رینجرز نے راستہ بند کردیا۔

رینجرز اور انتظامیہ نے شہریوں سے واپس جانے اور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ مری کے تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو روکنے کیلئے خصوصی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 اموات ہوگئی ہیں۔

برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.