سری لنکا کی سرکاری ایئر لائن کی دبئی کیلئے پرواز کے اڑان بھرتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو واپس کولمبو ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ایئر لنکا کی پرواز یو ایل 225 نے جمعہ کی شام چھ بجکر 45 منٹ پر بندرا نائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کولمبو سے دبئی کیلئے پرواز کی۔
ٹیک آف کے لگ بھگ 15 منٹ بعد رڈار کو طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر پائلٹ نے واپسی کا رخ کیا۔ کچھ وقت تک طیارے نے سمندر پر نچلی پرواز کرتے ہوئے چکر لگائے۔
اڑان بھرنے کے لگ بھگ 40 منٹ بعد ایئر بس اے 330 طیارہ بندرانائیکے ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔
Comments are closed.