جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

ہنگامہ آرائی کا مقدمہ: عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب، پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت پولیس نے عمر سرفراز چیمہ سمیت 12 ملزمان کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 11 ملزمان کے شناخت پریڈ کے لیے 7 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے صبح ساڑھے 4 بجے حراست میں لیا تھا۔

اس موقع پر اینٹی کرپشن حکام نے عمر سرفراز چیمہ سے کہا تھا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جواب دیا تھا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.