جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ، 3 روز میں کراچی میں کیا نقصان ہوا؟

کراچی میں گزشتہ 3 روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پولیس کے مطابق شہر میں 9 مئی کو 2 پیپلز بس اور 2 واٹر ٹینکر جلائے گئے، شارع فیصل پر قیدی وین کو بھی آگ لگائی گئی۔

پولیس کے مطابق شہر میں 2 درجن سے زائد موٹرسائیکلوں کو جلایا گیا اور مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو نرسری پر رینجرز کی چوکی کو بھی آگ لگا کر نقصان پہنچایا گیا اور 10 مئی کو مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ پر پولیس موبائل کو آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت 10 سے زائد مقدمات درج کیے گئے جن میں رہنما پی ٹی آئی آفتاب صدیقی، راجہ اظہر اور خرم شیر زمان سمیت 400 افراد کو نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی سمیت 250 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب  ڈی جی پارکس کراچی جنید اللہ کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر احتجاج کے باعث بے شمار درختوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ شارع فیصل پر لگے 70 سے زائد درخت جلائے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 3 روز سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.