ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نازنین امان نے 42 انچ لمبی سینگوں والے آئبکس کا کامیاب شکار کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی پہلی خاتون شکاری کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف گلگت بلتستان نے آئبکس کے شکار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر نازنین امان نے ساڑھے تین ہزار میٹر کی بلندی پر بٹورہ حسینی میں کامیاب شکار کیا۔
محمکہ وائلڈ لائف کے مطابق آئبکس کے شکار کے لیے ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی کنزرویشن ہنٹنگ فیس ادا کی جاتی ہے، جس کا 80 فیصد حصہ مقامی لوگوں کو ملتا ہے۔
Comments are closed.