بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم یہ بازی جیت چکے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

 سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ ہم یہ بازی جیت چکے ہیں، 27 تاریخ کو پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ کرا کر دیکھ لیں سب سامنے آجائے گا، اتحادی دیکھ لیں عوام کی رائے پر چلیں، اتحادیوں نے اگر عوام کی رائے دیکھ لی ہے تو وہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریزرو کی تعداد ڈال کر بھی ہمارے اراکین حکومت سے کہیں زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان کبھی ایسا فیصلہ نہیں کرے گا جو عوام کے خلاف ہو۔

سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کے سرپرائز کے حوالے سے بتایا کہ سرپرائز تو سرپرائز ہے، پہلے تو نہیں بتا سکتے، کارڈ کارڈ ہےجس کے بارے میں صرف عمران خان کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ کے جلسے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.