وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر کو 500 ارب دیں گے، آپ کے ہر نمائندے کو کم از کم 4 سے 5 ارب روپے کا فنڈ دیں گے۔
راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ لوگوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو موقع دیا ہے، یہاں پر ہم ان پارٹیوں سے بھی حساب لیں گے، تین بار وزیراعظم بننے کے بعد یہ لوگ یہاں اسپتال بھی نہیں بنا سکے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان سے پیسا لوٹا اور کہا یہ ہماری جائیداد نہیں، مودی ہمارے لوگوں کو شہید کررہا ہے اور تم اس کو شادی میں بلاتے ہو۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا، عمران خان آپ سب کی جنگ لڑ رہے ہیں، مریم نوازکہتی ہیں یہاں دھاندلی ہوگی جبکہ وزیراعظم تو ان کی پارٹی کا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مودی کا یار وہی ہے جو اس سے رشتے جوڑتا ہے۔
Comments are closed.