ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ہم کسی کے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے، اپنا کندھا استعمال نہیں ہونے دیں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے، اپنا کندھا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاست پر فیصلہ کرنا چاہ رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے 160 ایم پی ایز ہیں، ہمیں پنجاب کی زیادہ فکر ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ذمہ داری سے بات کرنی چاہیے، تماشہ نہ لگائیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  سینیٹ میں اب 57 ووٹ ہیں، پیپلز پارٹی سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد لے آئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  پیپلز پارٹی والے سمجھوتے کا طعنہ ہمیں نہ دیں، پنجاب میں چوتھا امیدوار اس لیے کھڑا نہیں کیا کہ ہم اپنی تین سیٹوں کا رسک نہیں لینا چاہتے تھے۔

رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف ناراض نہیں، بے اصولی سے متفق نہیں۔ امید ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی اپنے اپنے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈ حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جن کے بارے میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ای میل لکھی تھی اسی کو پیپلز پارٹی نے ڈپٹی پرائم منسٹر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں عمران خان سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.