چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے اور نہ ہی غلامی چاہتے ہیں۔
کہوٹہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ منتخب حکومت کے خلاف سازش ہوئی، دراصل امریکا کو ایسا وزیراعظم پسند نہیں آیا جو آزاد خارجہ پالیسی لے کر آیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو امریکا کی اور نہ ہی ان چوروں کی غلامی چاہتے ہیں، امپورٹڈ حکومت اب تک 100 روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کر چکی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سازش کے تحت لوٹے خرید کر ہماری حکومت گرائی گئی، لیکن ان لوٹوں کو نہیں پتا کہ زمانہ بدل چکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، مجھ پر 15 مقدمے درج ہو چکے، آپ ہزاروں مقدمے درج کرلیں ہم ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے۔
Comments are closed.