بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنگ سے تباہ ملک کی تعمیر نو کرسکتی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 2 خطرناک سیلاب آئے خوراک میں کمی ہوئی نہ مہنگائی ہوئی۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ اب ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے، دراصل ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی، پیپلز پارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور خوشحالی بھی لائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.