بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، 9 ماہ بعد سکھ کا سانس ملا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کامیابی ہے ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، ہمیں 9 ماہ بعد سکھ کا سانس ملا ہے۔

لاہور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ پوری ٹیم کی محنت سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام منظور ہوا۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرے گا، آئی ایم ایف

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو کاری ضرب لگائی تھی، موجودہ حکومت نے پاک امریکا تعلقات بحال کرنے میں دن رات ایک کیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 15 ماہ میں امریکا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے، بہتر تعلقات کا نتیجہ ہے کہ امریکا نے آئی ایم ایف پروگرام کا خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر بالا نہیں ان کے تحت رکھنا چاہیے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کہ ماضی میں معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی سے مشکلات پیدا ہوئیں، قوم سے کوئی بات نہیں چھپائی، سب کو پتا ہونا چاہیے ہم کن مراحل سے گزرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 9 ماہ کے بعد یہ سکھ کا سانس ملا ہے، اب آگے کیا کرنا ہے یہ اہم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اب 14 ارب ڈالرز پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو اس وقت بھی زرمبادلہ ذخائر 14 یا 15 ارب ڈالر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.