پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

ہم نے کسی پر اعتراض کیا نہ ہی ن لیگ سے اتفاق ہوا، شیری رحمان

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم نے کسی نام پر اعتراض نہیں کیا اور نہ ہی نگراں وزیراعظم کے نام پر ن لیگ سے کوئی اتفاق ہوا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران پی پی سینیٹر نے کہا کہ ہم میں کوئی دراڑ نہیں، مل کر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ کل فیک نیوز کے ذریعے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام شیئر نہیں کیا گیا، کمیٹی بنادی گئی ہے، بات چیت کمیٹی سے ہو کر اوپر جائے گی۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ لیڈرشپ نے کہا ہے کہ غیرجانب دار سیٹ اپ کو ترجیح دیتے ہیں، الیکشن 90 دن سے آگے جانے یا نہیں ہونے کی گنجائش نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کے اختیارات پر بات چیت ہونی چاہیے کیونکہ اس دوران ہر کام معطل ہوتا ہے، ہم ابھی بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آخری وقت میں معاملہ سنبھالا، سب چاہیں گے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور ہم بھی جوابدہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.