ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، علی امین گنڈاپور کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی جاری کردہ آڈیو لیک پر جواب دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ یہ اسلام آباد آئیں تو سہی ہم ماریں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی متعین جگہوں پر دھرنا دینا بھی اس کا مقصد نہیں، ان کا مقصد لاشیں گرانا، الجھاؤ پیدا کرنا اور تشدد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں ہم نے لانگ مارچ والوں کے ڈرونز لیے ہوئے ہیں، اس پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پرامن احتجاج پر ہمیں ماریں گے، پوچھتا ہوں کیا ان کے پاس جان سے مارنے کا لائسنس ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ تم جیمز بانڈ نہیں عوام کے پیسے پر پلنے والے منسٹر ہو، اگر ہمیں مارو گے تو کیا ہم تمہارے لیے ہار لے کر کھڑے ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کے لیے بھی تیار رہو، ہم آزادی کے لیے نکلے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.