متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے پوری قوم کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ پاکستان میرے اجداد کی امانت ہے۔
کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے کوچے کوچے میں بسنے والوں کے لیے اختیارات لئے۔ آج آپ کی طویل جنگ کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
خالد مقبول نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے نعرے کی تجدید کی، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ماؤں بہنوں کو پڑنے والے ڈنڈوں نے غریب سندھیوں کو اختیار دلایا۔ اراکین اسمبلی نے ہڈیاں تڑوا کر وڈیروں کا بھرم توڑ دیا۔ ہم پر چلنے والی آنسو گیس آج وڈیروں کے آنسوؤں میں تبدیل ہوگئی ہے۔ سب اپنے گھر جا کر سجدہ شکر ضرور ادا کریں۔
انھوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے تھے ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہورہی۔ ایم کیو ایم بکھر نہیں رہی بلکہ نکھر رہی ہے۔ اس کامیابی کی راہ میں جو بھی آئے اپنی ذمہ داری پر آئے۔
Comments are closed.