بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نے قرضوں سے منصوبے شروع کیے تھے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ترقیاتی منصوبے لگانے کے لیے قرضے لیتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے لیے گئے قرضوں سے منصوبے نہیں دیے بلکہ خسارے پورے کرنے پر لگا دیے۔

نوشہرو فیروز میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہر پاکستانی پر 91 ہزار روپے کا قرضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف چندہ مانگنا ہی آتا تھا، انہوں نے پاکستان کو بھیک مانگنے والا ملک بنا دیا۔

اس سے قبل مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، تین سال میں ہماری آبادی اوور اسپیڈ اور معیشت انڈر اسپیڈ آچکی ہے، نوجوانوں کے لئے راستے بند کردیے جائیں تو انقلاب آتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.