جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لیکن امید کی روشنی ہے۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، وزراء نے محنت کی، شیری رحمان نے گزشتہ سیلاب میں دن رات کام کیا، ہم سب انسان ہیں، ہم غلطی کرتے ہیں، اہم یہ ہے کہ ہم غلطی سے سبق سکیھیں، میں خطا کار انسان ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو خصوصی اجلاس بلانے پر مبارکباد دیتا ہوں، خوشی ہے کہ آج مختلف ممالک کے سفارتکار سینیٹ آئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کرکے قومی خدمت کی، پہلی مرتبہ 1973 میں چاروں صوبوں کو برابر حقوق دینے کا تاریخی کام کیا، آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے تاریخی کام کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ نے قانون سازی یا دیگر شعبوں پر محنت اور سنجیدگی سے ذمہ داری ادا کی، 1973 کے آئین میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیے گئے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ یوکرین بحران سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.