پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین سوال کرتے ہیں کہ میں نے 16 ماہ میں کیا کیا؟ ہم نے ریاست بچائی اور سیاست کو نقصان ہوا، سیاست بھی واپس آئے گی، اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست تباہ ہو جاتی۔
شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں، 2013 میں 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف نے اللّٰہ کا نام لے کر محنت کی اور چار سال میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، نواز شریف کے دور میں ڈالر 105 روپے تھا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان دوبارہ ترقی کرے تو21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچیں، نواز شریف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف آئیں گے تو آٹا اور بجلی سستی ہوگی، نواز شریف آئیں گے تو لوگوں کو روزگار ملے گا ، وہ 21 اکتوبر کو اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔
Comments are closed.