سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیا ہے۔
اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے جلسوں کی پے در پے کامیابیوں نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ استحکام پاکستانی پارٹی نے منفرد اور قابل عمل منشور پیش کیا ہے۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے یہ بھی کہا کہ فوج کے بہادر سپوتوں نے میانوالی ایئربیس پر حملہ ناکام بنایا، پوری قوم اپنے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Comments are closed.