بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نہیں چاہتے کراچی سمیت سندھ کے حالات خراب ہوں، سعید غنی

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کراچی سمیت سندھ کے حالات خراب ہوں، اگر ایک گروپ غلط کر رہا ہے تو ہمارا فرض ہے اسے روکیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں ہے، سوائے ایم کیو ایم کے کوئی جماعت نئے صوبے کے حق میں نہیں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن کاکہنا ہے کہ کالا قانون وہ بناتے ہیں جس کے کالے کرتوت ہوتے ہیں، نفرت انگیز جملے پیپلزپارٹی کا پرانا کارڈ ہیں، ہم 40 فیصد اقلیت نہیں اپوزیشن میں ہیں، اس میں سندھی بولنے والے بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ کا بیان پاکستان نہ کھپے کی آواز ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ پنجاب میں 2 نئےصوبوں کی قراردادیں اتفاق رائے سے منظور ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دن اسمبلی میں ایم کیو ایم نے نہیں پی ٹی آئی نے ہنگامہ آرائی کی، ہم حکومت میں ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے ہمیشہ بول کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.