وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ چکا کہ فضل الرحمان کا ایجنڈا او آئی سی کانفرنس کے خلاف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا بریفنگ پر ردعمل دیا اور کہا کہ 15 سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں، جب ملک یوم تشکر منا رہا ہوگا۔
Comments are closed.