گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم سب کچھ بن چکے ہیں مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے۔
کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، جس عظیم مقصد کے لیے یہ آزادی لی گئی تھی کیا ہم اس پر چل رہے ہیں؟
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہو گا ہم نے اپنی قوم کو کہاں لا کھڑا کیا، ہم قومیتیوں میں بٹ گئے جس کی وجہ مسائل سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُمید ہے نگراں وزیرِ اعظم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نمائش پر 6 بجے مل کر قومی ترانہ پڑھیں گے۔
Comments are closed.