مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ ہم سب ملکی سیاسی صورتِ حال کے ذمے دار ہیں۔
کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور لشکری رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں قومی ڈائیلاگ منعقد ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے اور الزامات لگانے کا نام ہے، یہ سیاست ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے، ان سب مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک فورم رکھا جس کی ابتداء کوئٹہ سے ہوئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ غیر جماعتی فورم ہونا چاہیے جہاں پاکستان کے مسائل پر بات کی جائے، ہم آئین کی بات کرتے ہیں، آئین پر مکمل عمل کریں۔
Comments are closed.