سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور جمہوریت کی بقا اور آئین کی بالادستی کے خواہش مند ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فارو ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تو ایک مصیبت پڑی ہوئی ہے، ہوسکتا ہے وہ اسمبلی تحلیل کردیں۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ باقی تین اسمبلیوں کا دارومدار وزرائے اعلیٰ پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور جمہوریت کی بقا اور آئین کی بالا دستی کے خواہش مند ہیں۔
Comments are closed.