بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

جے یو آئی ف اور  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بہادرآباد عارضی مرکز پہنچ گئے ہیں۔

بہادر آباد عارضی مرکز میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن کی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات جاری ہے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ اگر کسی جماعت میں اختلاف ہے اور وہ حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں، تو وہ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں اکثریت خود ہی ختم ہوجائے گی

ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اور مولانا فضل الرحمٰن کا وفد بھی موجود ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پہنچنے پر صحافی کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کیا گیا کہ مولانا صاحب گھبرانا ہے یا نہیں گھبرانا؟ جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ رہنماؤں میں عامر خان، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق شامل تھے۔

اس سے قبل  ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر خالد مقبول صدیقی بہادرآباد پہنچے  تھے۔

کنونیر خالد مقبول سے ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مولانا کیا پیغام لارہے ہیں؟  آپ نے کیا فیصلہ کیا؟

جس کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مولانا آئیں تو معلوم ہوگا، فیصلہ قوم کو کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.