افغانستان میں پاکستان کے سفارتخانے میں موجود شہریوں کی جانب سے پاکستانی حکام کے لیے اظہارِ تشکر کیا گیا ہے۔
افغان شہری نے کہا کہ پاکستان کے سفارت خانے میں ویزہ لگوانے آئے ہیں، افغانستان میں تمام سفارتخانے بند ہیں صرف پاکستان کا سفارتخانہ کھلا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات بہت خراب ہیں، نہیں علم کس کے ساتھ کیا ہوجائے۔
افغان شہری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کے شکر گزار ہیں کہ اتنے سخت حالات میں بھی سفارتی حکام موجود ہیں۔
دوسری جانب افغان خاتون شہری نے پاکستان کے سفارتخانے میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت پریشان ہیں، ہمیں یہاں سے نکال دیں۔
واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے جس سے پورے ملک میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
Comments are closed.